Maktaba Wahhabi

144 - 202
کرنے کا ذریعہ نہ بنے۔ حسد کی وجوہات: 1:… بچہ بعض اوقات اس بات کا خوف کھاتا ہے کہ گھر میں اس کی وہ اہمیت باقی نہیں رہے گی جو پہلے تھی۔مثال کے طور پر ایک نیابچہ آ رہا ہے تو بڑے بچے کو خوف ہو تا ہےکہ ماں پہلے کی طرح مجھ سے محبت نہیں کرے گی۔ وہ اہمیت نہ ملے گی جو پہلے ملتی تھی۔ 2:… اسی طرح اگر اولاد میں برابری نہ کی جائے تو حسد پیدا ہو تا ہے۔ یہ کمی بیشی کبھی مال میں ہوتی ہے کبھی محبت میں ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ ان کے بھائی حسد کرتے تھے۔ وجہ یہ کہ حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت یوسف علیہ السلام سے زیادہ محبت کرتے تھے۔ کیونکہ ان کی والدہ بچپن میں فوت ہو چکی تھیں ۔ دوسری بات یہ کہ حضرت یوسف علیہ السلام فطرتاً بہت شریف تھے۔دوسرے بھائیوں کے دلوں میں شیطان نے یہ ڈال دیا تھا کہ تمھارے حصّے کی محبت حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت یوسف علیہ السلام کو دے رہے ہیں ۔تو انہوں نے ان کے قتل کا منصوبہ بنا لیا۔ 3:… بچہ خود غریب ہو لیکن ماحول عیش و عشرت کا ہو۔اس کے ساتھ بچوں میں نفسیاتی بیماری اور سر کشی پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ دیکھتاہے کہ میرے اردگرد تو لوگ عیش کر رہے ہیں ۔جبکہ مجھے وہ عیش و عشرت میسر نہیں ہے۔اس سےاحساس کمتری بھی پیدا ہوتا ہے۔ اورجن بچوں کے پاس عیش و عشرت کا سامان ہے ان کے ساتھ حسد اور بغض پیدا ہو جاتا ہے۔ جب تک وجوہات نہ جان لیں تب تک علاج نہیں کر سکتے۔ غصہ کی بیماری غصہ ایک بہت بڑی کمزوری ہے۔ جو انسان کی نیکیوں کوضائع کر دیتی ہے۔ غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ شیطان آگ سے پیدا ہوا ہے۔ جب کبھی ہمیں غصہ آتا ہے تو ہمیں بھی آگ سی لگ جاتی ہے رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ جسم میں شیطانی قوت بھر جاتی ہے۔ اور
Flag Counter