Maktaba Wahhabi

112 - 202
خاندانی معاملات ، شادی بیاہ ، Social work , Club) ان کی اولادیں اکیلی ، تنہا ماں باپ کی کمی محسوس کرتی ہیں ۔خاص طور پر ماں کی۔ کیو نکہ بچہ جب گھر آتا ہے تو سب سے پہلے پوچھتا ہے کہ امی کہاں ہیں ۔ جب شوہر بھی آتا ہے تو سب سے پہلے پوچھتا ہے کہ بیوی کہاں ہے؟ شریعت نے اسی لیے عورت کو گھر میں رکھا ہے۔ شوہر باہر کی مشقتیں برداشت کر کےگھر آئےتو بیوی کو دیکھ کر پرسکون ہو جائے۔بچے آئیں تو ماں کو دیکھ کر مطمئن ہو جائیں خوش ہوں اس لیے عورت کی بہت بڑی ذمہ داری اپنے گھرکی ہے۔اس کا یہ کام اتنا اہم ہے کہ شریعت نے اس کو معاش کی ذمہ داری سے علیحدہ رکھا ہے۔محبت،توجہ،سکون کو مال پر فوقیت دی ہے۔کیونکہ جب تک یہ چیزیں نہ ملیں گی تو بچے کی تربیت صحیح ہو گی نہ ہی مرد اپنے کاموں کو سرانجام دےسکے گا۔اس لیۓجو عورتیں دینی کام بھی کرتی ہیں وہ اپنے کاموں میں توازن ضرور رکھیں ۔ان کی پہلی ذمہ دار ی بچوں کو گھر کودیکھنا ہے۔ نشہ کی بیماری پر پوری طرح بحث کرنے کے لیے3 پہلو سامنے رکھیں ۔ (1) اس کے نقصانات (2) شریعت کے احکام (3) علاج (1) نقصانات: صحت پر اثر: نشہ آور اشیاء کے سا تھ ا نسان کا حافظہ اور اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں ۔معدےاور آنتوں کی بیماریاں ہو جاتی ہیں ۔اس لیۓ نشہ آور اشیا استعمال کرنےوالوں کی بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ذہن کی صلاحیتوں کوشل( کم) کردیتا ہے۔ قوت ارادی ختم کر دیتا ہے۔یہ چیز یں انسان کو آہستہ آہستہ ہلاک کر دیتی ہیں ۔ مالی نقصانات : جو پیسہ بچوں کی خوراک پر استعمال ہونا تھا وہی نشے کی عادت پر صرف ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خاندان کی بربادی کو دعوت دیتا ہے۔ ایسا شخص ایسا خاندان فقیر ہو جاتا ہے۔
Flag Counter