Maktaba Wahhabi

214 - 202
کس کا بیٹا ہے ؟ بچہ بول پڑا میرا باپ فلاں چرواہا ہے۔ اس بات پر لوگوں کو شرمندگی ہوئی انہوں نے جریج سے کہا کہ ہم تیرا گرجہ سونے کا بنا دیتے ہیں۔ اس طرح باپ جنت اور دوزخ کا درمیانی دروازہ ہے۔ باپ چاہے تو یہ دروازہ محفوظ کر لے چاہے تو نہ کرے۔ ماں اور باپ کی بددعا اولاد کو بہت جلدی لگ جاتی ہے۔ مالی وجوہات بعض اوقات باپ غریب ہوتا ہے اس کے پاس اتنا مال نہیں ہوتا کہ بچوں کی خواہشات پوری ہو سکیں تو بچے دوسرے بچوں کو دیکھ کر جن کی خواہشات پوری ہو رہی ہیں بگڑ جاتے ہیں ۔ اس صورت حال میں بچوں کو زیادہ توجہ اور زیادہ محبت دیں ۔اور حلال کمائی کےلیے کوشش کریں ۔ بعض اوقات باپ فضول خرچی کرتا ہے اور اس فضول خرچی کی وجہ سے بچے آوارہ،چور اور ڈاکو بن جاتے ہیں ۔جب پیسہ ہوتا ہے تو ساری خواہشات پوری اور جب نہ ہو تو خواہشات پوری نہیں ہوتیں ۔اور پھر وہ غلط راستے اختیار کرکے اپنی خواہشات پوری کرتے ہیں ۔اسی لیے بہت سے کھاتےپیتے گھرانوں کے بچے ڈاکے ڈالتے ہیں ۔ ’’اپنا ہاتھ کنجوسی کی وجہ سے اپنی گردن پر بندھا ہوا نہ رکھو اورنہ ہی فضول خرچی کے لیےاگر تم ایسا کرو گے تو لوگوں کی ملامت کے مستحق ہو کر عاجز اور درماندہ ہو جاؤ گے۔‘‘ (بنی اسرائیل: 29) ’’وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے نہ ہی کنجوسی کرتے ہیں بلکہ اس کے درمیان کا راستہ اختیار کرتے ہیں ۔‘‘ (الفرقان : 67) بعض دفعہ مرد کے پاس مال ہوتا ہے پر وہ خرچ نہیں کرتا۔ حضرت ابو سفیان کی بیوی حضرت ہندہ نے ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے شوہر کنجوس آدمی ہیں اگر میں بغیر بتائے ان کے مال سے کچھ لے لیا کروں تو جائز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں ایک معروف طریقے کے مطابق تم اپنے اور
Flag Counter