کوچھوٹا بڑے کوسلام کرے۔
7:… رسول صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو تعلیم دینے کے لیے خود بھی ان کو سلام کرتے۔
8:… غیر مسلموں کے جواب میں فقط وعلیکم کہا جائے۔
حضرت عا ئشہ ایک مرتبہ بیٹھی تھیں کہ کچھ یہودآئےاور انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو السام و علیکم کہہ دیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو کہا: علیکم والسام واللعنة۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہرو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا نہیں کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوکیا کہا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے سنا نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا؟ وعلیکم۔ [1]
سلام میں پہل کرنا سنت ہے اور اس کا جواب بھی ضرور دینا ہےجو سلام کا جواب دے اس کے لیئے اجر ہے اور جو سلام کا جواب نہیں دیتا وہ ہم میں سے نہیں ۔
سلام السلام علیکم کے الفاظ کے ساتھ ہو گا۔اور یہ سلام یہود و نصاریٰ سے مشابہہ بھی نہیں ہو گا۔Hello , Hiنہ کہا جائے۔مسلمانوں کا شعار سلام ہے۔
گھروں میں داخل ہونے کے آداب
سورہ نور میں حکم ہے:۔اے ایمان والو جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو ا جازت لے لیا کرو۔
اِس کے علاوہ سورہ نور میں یہ بھی حکم ہے:اے ایمان والو! تمھارے لونڈی غلام اور جو بچے ابھی بالغ نہ ہوئے وہ تم سے تین بار اجازت لے لیا کریں ۔فجر کی نماز سے قبل اور ظہر کے وقت جب تم کپڑے اتارتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد۔اِن تین اوقات میں بچوں کی تربیت کی جائے کہ وہ والدین کے کمرے میں اجازت لے کر آیا کریں ۔ (النور : 58)
ایک شخص نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں اپنی ماں کے گھر بھی اجازت لے کر جایا کروں حالانکہ میں ہی اس کی خدمت کرتا ہوں ماں کے علاوہ گھر میں کوئی
|