Maktaba Wahhabi

197 - 202
ساتھ سوئے۔ دیکھنے کے آداب: محرم رشتوں کی طرف دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ سورۃ النساء میں ان کا تفصیلی ذکر ہے: خون کے رشتے: یہ سات رشتے ہیں : باپ، بیٹا، بھائی، بھانجا، بھتیجا، چچا، ماموں ۔ رضاعت کےر شتے: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں ۔ وہی رشتے رضاعت سے بھی حرام ہو جاتے ہیں ۔ سسرالی رشتے: 1:… سسرالی تعلق سے بھی کئی رشتے ایسے ہیں جن سے نکاح حرام ہے اور وہ یہ ہیں : ساس، سسر، داماد، بہو، سوتیلا بیٹا، سوتیلی بیٹی وغیرہ۔ 2:… مرد کے لیے اپنی محرم عورتوں کا سینے سے اوپر اور گھٹنے (گھٹنوں ) سے نیچے کا حصہ اس صورت میں دیکھنا جائز ہے کہ اس میں شہوت کے جذبات نہ ہوں ۔ لیکن اگر پائے جارہے ہوں تو احتیاطا انسان اس سے بھی بچے۔ محرم رشتے کان،بال، چہرہ، ہاتھ وغیرہ دیکھ سکتے ہیں لیکن پیٹ ، ران، پنڈلی، سینہ دیکھنا جائز نہیں ہیں ۔ 3:… ایک مرد جب بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے تو وہ اپنی محرم عورتوں میں سے بھی کسی عورت کو ایسی حالت میں دیکھے جب اس نے مختصر لباس پہنا ہو۔ جو گھٹنوں سے اوپر ہو، رانیں کھلی ہوں یا اس نے ایسا باریک کپڑا پہنا ہو جس سے جسم کے اندرونی حصے نظر آ رہے ہوں اور ایسا حصہ نظر آ رہا ہو جس کی طرف دیکھنا حرام ہو۔مثلاً ساڑھی سے ننگی کمر اور پیٹ ظاہر ہو رہا ہو۔ تو اپنی نظریں پھیر لے۔ مردوں سے عورتوں کو مالش نہ کروائیں ہاں عورتوں سے عورتوں کی
Flag Counter