Maktaba Wahhabi

128 - 202
خوف کا علاج: 1:… بچے کی ایمانی تربیت کریں ۔ زندگی کا مقصد بتائیں اللہ کی فرمانبرداری کی عادت ڈالیں ۔ ایمانی تربیت جب کریں گی اور بچے کو کوئی مشکل آجائے تو وہ خوف نہیں کھائے گا۔ وہ چلائے گا نہیں اس کو بتائیں کہ یہ اللہ کی طرف سے آئی ہے۔ اللہ ہمیں اس کے ذریعے اجر دیتے ہیں ہم نے صبر کرنا ہے اور اللہ سے دعا کرنی ہے۔ یوں بچہ خوف نہ کھائے گا۔ 2:… بچے کو پہلے دن سے بتائیں زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے کٹھن ہے۔ ماں نے بچے کو بہت نازک بنایا ہوتا ہے حالانکہ شریعت بچے کو بالغ ہونے کے بعد مضبوط بناتی ہے۔ روزہ نہ رکھا تو گناہ گار ، نماز نہ پڑھی تو گناہ گار ہو گے۔ شریعت نے بچے کو تب تک بچہ بنا کر رکھا ہے جب تک وہ بالغ نہ ہو۔ بچے پر ذمہ داری ڈالیں زندگی آسان نہیں ہے اللہ نے تم پر نماز پڑھنے کی، روزہ رکھنے کی ذمہ داری ڈالی ہے۔ بچے کو بتائیں تا کہ وہ ذمہ داری اٹھا سکیں ۔اس کی عمر کے مطابق چھوٹے چھوٹے کاموں میں بچے کی مدد لیں ۔ اس کی مختلف کاموں میں Dutyلگائیں ۔ مثلاً 10 سال کی بچی خود اپنا گڑیا گھر صاف کر سکتی ہے۔ لڑکا باہر دودھ والے سے دودھ لا سکتا ہے۔ بچوں کو کام کرنے کی عادت ڈالیں ۔ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گا۔ 3:… بچوں کو جن بابے سے نہ ڈرائیں ۔ صرف اللہ کا خوف پیدا کریں ۔ اللہ ناراض ہوں گے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوں گے۔ بچے کو بڑا ہونے کے بعد میل جول اٹھنے ،بیٹھنے کا طریقہ سکھائیں ۔ گفتگو کا طریقہ بتائیں سب کو سلام کرے گا تو اسے محبت ملے گی۔ اس کو اپنی اہمیت کا احساس پیدا ہو گا۔ 4:… ایک علاج یہ ہے کہ بچہ جس چیز سے خوف کھاتا ہے اس کو اس چیز کے پاس لے جائیں ۔ مثلاً بچہ اگر اندھیرے سے ڈرتا ہے تو آپ خود اسے اندھیرے میں لے جائیں اور بتائیں کہ بیٹا کچھ نہیں ہوتا۔بچہ بلی سے ڈرتا ہے بچے کو بلی کے پاس لے جائیں اسے کہیے
Flag Counter