کہ وہ اس کے جسم پر ہاتھ پھیرے۔ جبکہ ماں بچے کے ساتھ ہو۔
5:… بچے کو جرات مند بنائیں اس کو صحابہ کے واقعات بتائیں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات سنائیں ۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم بچوں کو غزوات کی تعلیم اس طرح دیتے تھے جیسے قرآن کی تعلیم دیتے تھے۔
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حکم دیتے کہ بچوں کو تیر اندازی اور تیرنا سکھاؤ۔ (جسم مضبوط ہوتا ہے)
آج کل ان کو کراٹے کی ٹریننگ دلوائیں ۔ رائفل ٹریننگ دیں یوں وہ اپنی ذاتی حفاظت کر سکیں گے۔
6:… بچوں کی تربیت کریں کہ وہ زندگی میں کچھ کر گزریں ۔صحابہ کے دل میں دین کے لیے کچھ کرنے کی تڑپ ہوتی تھی۔ جنگ احد کا واقعہ ہے کہ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ دونوں جہاد میں جانا چاہتے تھےلیکن عمر میں چھوٹے تھے تو ڈر یہ تھا کہ کہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اجازت نہ دیں ۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں تو اجازت نہ دی مگر رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سفارش کروائی کہ وہ تیر اندازی بہت اچھی کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی۔ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ یہ دیکھ کر رونے لگ گئے اپنے والد سے عرض کیا کہ رافع کو اجازت دے دی گئی ہے مگر مجھے نہیں دی گئی حالانکہ میں رافع کو پچھاڑ لیتا ہوں ۔ میری اور اس کی لڑائی ہو تو میں اس پر غالب آ جاتا ہوں ۔ جب یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے لڑائی کرنے کا حکم دیا۔ لڑائی میں واقعی سمرہ نے رافع کو گرا دیا۔ اب یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمرہ رضی اللہ عنہ کو بھی جہاد میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا واقعہ دیکھئے کفار نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ نے وحی کر دی۔ کفار نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے گرد گھیرا ڈال لیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پچھلی رات
|