ہے ؟( نیکی ) تو دوسرا کہے گا برہ نہیں ہے تواس وجہ سے بدلا کہ تم اپنے آپ کو بڑا نیک سمجھتی ہو۔[1]
Unique ناموں کو رکھنے کا شوق ہے تو وہ نام رکھیں جو صحابیات کے ہیں ۔ کم از کم خیر و برکت توحاصل ہو گی۔ عربوں کے نام بڑے خوبصورت ہوتے ہیں ۔ عربوں میں ایمان نام بہت زیادہ رکھتے ہیں ۔ہمارے ہاں اتنا عام نہیں ہے۔مُلیکہ نام بھی رکھتے ہیں ( مطلب چھوٹا سا فرشتہ)۔ مردوں کے نام بھی رکھنے ہیں تو صحابہ کے نام بہت خوبصورت ہیں ۔ ان میں سے رکھیں ۔سہل بہت خوبصورت نام ہے نور بہت پیارا نام ہے ( نور سے مراد روشنی ہے)۔ کئی لوگ جنت نام رکھ لیتے ہیں نام جو بھی ہو با معنی ہو۔اور با معنی ہونے کے ساتھ ساتھ اگر وہ کسی نیک آدمی کے نام پر ہے۔تو زیادہ بہتر ہے۔جیسے انبیاء کے نام۔
ختنہ کرنا
ساتویں دن ختنہ بھی کر دینا چاہیے۔ بیہقی میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ کا ساتویں دن عقیقہ بھی کیا اور ختنہ بھی کروایا۔[2]
ختنہ کرنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ اور انہوں نے 80 سال کی عمر میں قدوم کے ساتھ خود ختنہ کیا۔ یہ متفق علیہ حدیث ہے۔قدوم اس آلے کا نام ہے جس سے انہوں نے ختنہ کیا۔[3]
ایک اور متفق علیہ حدیث میں ہے کہ
چیزیں فطرت میں ہیں ۔’’ ختنہ کرنا ، زیر ناف بال صاف کرنا ، بغل کے بال اکھیڑنا، ناخن کاٹنا، مونچھیں کتروانا۔‘‘
|