Maktaba Wahhabi

216 - 202
نو عمری کے مسائل یہ بچوں کی زندگی کا بہت اہم دورہے۔ وہ اس میں بچپن سے نکل کر بلوغت کےدور میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں ۔ ان میں جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ذہنی تبدیلیاں بھی آرہی ہوتی ہیں ۔ بچیاں جلدی بالغ ہو جاتی ہیں جبکہ بچے نسبتا دیر سے بالغ ہوتے ہیں ۔ لڑکیاں 10 سال سے 13 یا14سال کی عمر تک اور لڑکے 14 سال سے 16 سال کی عمر تک۔ اس عمر میں نئی نئی خواہشات پیدا ہوتی ہیں ۔ لڑکوں کو نئی نئی طاقت کا احساس ہوتا ہے اور ان کے اندر ولولہ اور تفریح کا شوق پیدا ہوتا ہے۔لڑکیاں فیشن کا شوق کرنے لگتی ہیں ۔اُنہیں اپنی خوبصورتی کا احساس ہونے لگتا ہے۔اس عمر میں ان کی دلچسپیاں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔لڑکے دوستوں کے ساتھ پھرتے ہیں ، فلمیں دیکھتے ہیں ، شوقیہ سگریٹ پکڑنے لگتے ہیں ۔اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں یوں سمجھیں کہ اُنہیں باہر کی ہوا لگ جاتی ہے۔گھر کا ماحول اُنہیں گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔بچیوں کا معاملہ بھی ایسا ہوتا ہے۔اُنہیں مائیں ہر وقت ڈانٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں ۔اُنہیں نئے ملبوسات، میک اپ وغیرہ سے زیادہ دلچسپی ہونے لگتی ہے۔خاص طور پر آج کےانٹرنیٹ کے دور میں یہ مسائل پریشان کن حد تک بڑھ گئے ہیں ۔ بچے تعلیم میں دلچسپی نہیں لیتے، راتوں کو دیر سے گھر آتے ہیں ۔بچیوں کے مطالبات بھی بڑھنے لگ جاتے ہیں ۔سہیلیوں کے پیچھے پاگل ہو رہی ہوتی ہیں ۔گھر کی روایات توڑنے کو تیار۔ ان حالات میں تربیت کرنے والے کیا کریں ۔ دو تین اُصول سامنے رکھیں ۔
Flag Counter