Maktaba Wahhabi

148 - 202
معاشرتی تربیت مراد یہ ہے کہ بچے نے معاشرے میں رہنا ہے۔لہٰذابچے کی ایسی تربیت کی جائے جس سے وہ معاشرے کا مفید اور اہم رکن بن جائے۔تربیت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اصول سامنے رکھیں اور ایسے وسائل اختیار کریں جس سے وہ ان کی اجتماعی اور معاشرتی تربیت کر سکیں ۔اس سلسلے میں 4 باتوں کا خیال رکھیں ۔ 1: اجتماعی تربیت کی بنیاد کیا ہو گی؟ 2: دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا۔ 3: معاشرتی آداب 4: نہی عن المنکر اور امر بالمعروف معاشرتی تربیت کی بنیادیں (1) تقویٰ: گناہ سے بچنا ، نیکی کرنا،اللہ کا ڈر دل میں رکھنا، اللہ کو حاضر ناظر جانتے ہوئے اور اللہ کے عذاب کے خوف سے اور رحمت کی امید رکھتے ہوئے نیکی کرنا اور گناہ سے بچنا۔تقویٰ انسان کو اللہ کی فرماں برداری کی ترغیب دیتا ہے اور گناہوں سے بچاتا ہے۔ قرآن کے آغاز میں ہی اللہ نے تقویٰ کا ذکر کر دیا۔ ﴿الٓمّٓۚ۱ ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَ١ۛۖۚ فِيْهِ١ۛۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ۠ۙ۲ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَۙ﴾ (البقرۃ : 1، 3)
Flag Counter