Maktaba Wahhabi

78 - 202
تو بچہ اپنی نیکی کی فطرت کو بھول جاتا ہے۔یہ تمام چیزیں اس کی Brain Washing کرتی رہتی ہیں ۔ (۴):… جو ماں باپ اپنے بچوں کے دوستوں کا دھیان نہیں کرتے تو ان دوستوں کا اثر بچے پر پڑتا ہے۔کیونکہ صحبت کا اثر تو لازمی ہے۔ صحبت کا اتنا اثر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ باندھ کر رکھو جو اپنے رب کو صبح و شام یاد کرتے ہیں ۔‘‘ (الکہف : 28) بری صحبت کا اثر تو واضح ہے۔انبیاء سے یہ توقع نہیں کی رکھی جاتی کہ وہ برے لوگوں کا اثر قبول کریں گے ۔اس کے باوجود اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے برے لوگوں سے بچنے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کا حکم دیا۔والدین بچوں کے دوستوں کا دھیان نہیں کرتے تو بچہ وہی ماحول اپنا لیتا ہے جس میں وہ اٹھتا بیٹھتا ہے۔ (۵):… بعض اوقات بچوں کا تعلق ایسی تنظیموں اور ایسی جماعتوں کے ساتھ ہوتا ہے جو اس کی Brain Washingکردیتی ہیں ۔وہ بہت سا وقت کمپیوٹر پر بیٹھا رہتا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف Websitesدیکھتا اور Chattingمیں وقت گزار دیتا ہے۔یہ تمام چیزیں اس پر اثر ڈالتی ہیں سوال یہ ہے کہ ان تمام رکاوٹوں کو کیسے دور کیا جائے؟ خرابی کو درست کرنے کا طریقہ (۱):… ان حالات میں والدین کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔گھر کا ماحول بہت اہم ہے۔گھر کا ماحول اس طرح کا بنائیں جس طرح بچے کو بنانا چاہتی ہیں۔خوش گوار ماحول بھی باقی رکھنا ہے اور تربیت کا شعور بھی باقی رکھنا ہے۔ (۲):… اچھے سکول کا انتخاب کریں یعنی سکول کے اساتذہ ،ماحول ،سلیبس۔آیا بچہ وہاں سے دین بیزار ہو کر نکلے گا یا دین دار بن کر نکلے گا؟
Flag Counter