Maktaba Wahhabi

79 - 202
(۳):… اس کی ذاتی مصروفیات کیا ہیں ۔ (۴):… اس کی کمپنی /اس کے وقت گزارنے کےساتھی کیسے ہیں ؟ تو ان ۴ چیزوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اللہ تعالی انسان کی تربیت کیسے کرتے ہیں ؟ قرآن کھول کر دیکھیں اللہ اپنی نشانیاں ہر سورت /ہر صفحے پر بار بار آرہی ہوتی ہیں ۔ مثلاًاللہ نے زمین و آسمان بنائے ، پھل پیدا کئے جوڑے بنائے دن رات پیدا کیئے وغیرہ انہی کو پڑھ کر انسان اللہ کا شکر گزار ہوتا ہے اور احسان مند ہوتا ہے۔ پھر اس میں اللہ کی فرمانبرداری کا شعور پیدا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ جنت اور دوزخ کا بھی ذکر آتا ہے۔ قیامت کا بھی تصور آتا ہے۔ تو ان ساری چیزوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن مجید ہماری تربیت کیسے کرتا ہے ۔اس سلسلے میں کچھ آیات دیکھیئے۔ 1:… تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی آسمان سے پانی اتارتا ہے پھر ہم اس کے ذریعے سے پھل نکالتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ، اور پہاڑوں میں مختلف رنگتوں کے کچھ تو سفید اور کچھ سرخ اور بہت سیاہ بھی ہیں ۔ (الفاطر : 27) 2:… اور اسی طرح آدمیوں اور زمین پر چلنے والے جانوروں اور چوپایوں کے بھی مختلف رنگ ہیں ، بے شک اللہ سے اس کے بندوں میں سے عالم ہی ڈرتے ہیں ، بے شک اللہ غالب بخشنے والا ہے۔ 3:… (اللہ)اس نے کس چیز سے اس کو (انسان)بنایا۔ایک بوند(نطفہ) سے اس کو بنایا پھر اس کی تقدیر مقرر کی ۔پھر اس پر زندگی کا راستہ آسان کر دیا۔پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا۔پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا۔ایسا نہیں چاہیے (جو اس نے کیا) اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا۔پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیے کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا۔پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا۔پھر ہم نے اس میں اناج اگایا
Flag Counter