Maktaba Wahhabi

207 - 202
ہماری اولادیں نا فرمان کیوں ؟ اللہ پر ایمان ہی وہ بنیاد ہے جس کے بعد انسان اپنی زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق ڈھالتا ہے۔اس کتاب کی بنیاد ہی یہی تھی کہ بچوں کو بچپن ہی سے بتائیں کہ ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ان کو دنیا میں کیوں بھیجا گیا؟ دنیا میں ان کے رہنے کا کیا طریقہ کار ہے؟ یہ جو ہم نے تربتیں دیکھی ہیں کہ بچوں کی ایمانی ،اخلاقی،عقلی،جنسی تربیت کس طرح کرنی ہے اس کے بعد یہ ہمارا آخری موضوع ہے اولاد کےنافرمان ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ بچوں کی تربیت میں کچھ عوامل ایسے ہوتے ہیں جو بچے کو بگاڑدیتے ہیں ۔ ان میں کچھ عوامل قدرتی ہوتے ہیں : قدرتی عوامل : یتیمی اگر کسی بچے کے والد فوت ہوجائیں توبچہ تحفظ ،تربیت،محبت اور مال وغیرہ سے محروم ہو جاتا ہے۔بچپن میں ہی اس کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں تو ایسا بچہ مستقبل میں لوگوں میں محبتیں نہیں بانٹتا۔ اس کے حالات کی تلخی اس کو تلخ کر دیتی ہے۔ بعض اوقات بے رحم ڈاکو یا سفاک قاتل بن جاتاہے۔ یتیمی دو طرح کی ہوتی ہے۔ایک توباپ کی وفات کے بعد ماں نے دوسری شادی کر لی تو سوتیلا باپ بچوں کی چھوٹی چھوٹی غلطی پر گرفت کرتا ہے ، مارتا پیٹتا ہے ، سزا دیتا ہے۔ پھر ایسے بچوں کے دل میں سوتیلے باپ کی نفرت پیدا ہوتی ہے۔ اور یہی نفرت ان کے رویوں کوبگاڑ دیتی ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ماں شادی نہیں کرتی اس طرح اس پر بچوں کی کفالت کی ذمہ
Flag Counter