تربیت اولاد میں چار بنیادی اصول
اولاد کو آگ سے بچاؤ
﴿قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيْكُمْ نَارًا ﴾ (التحریم : 6)
’’اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔‘‘
گھر میں بیوی بھی آتی ہے اولاد بھی اپنے آپ کو جس طرح آگ سے بچانا لازمی ہے ویسے اولاد کو بھی بچانا لازمی ہے۔
حدیث میں ہے: ’’تم میں سے ہر کوئی نگران ہے۔اور تم میں سے ہر ایک سے اس کے متعلق پوچھا جائے گا۔‘‘[1] تو باپ اپنے گھر میں قوام ہے۔ اس سے اس کی اولاد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ بلکہ اس کی بیوی کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔کیونکہ وہ بیوی کابھی قوام ہے۔ اولاد کی تعلیم و تربیت فرض ہے۔اس تعلیم وتربیت سے آپ ان کو انسان بناتے ہیں ۔
اولاد میں انصاف کریں
اولاد کی تعلیم و تربیت میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اولاد میں انصاف ہو۔ اور یہ انصاف بیٹے اور بیٹی میں بھی ہونا چاہیے۔ کیونکہ عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کوئی بچہ اپنی شکل و صورت سے،عادات کی وجہ سے یاکسی اور وجہ سے والدین کو زیادہ محبوب ہوتا ہے۔شریعت کا حکم ہے اولاد میں انصاف کیا جائے۔ کیونکہ اگر انصاف نہ کیا جائےتو اس کا انجام بھگتنا پڑتا
|