ہے۔ اور وہ ہے غفلت۔ غفلت کے معنی ہیں بے پرواہی، کسی چیز کی ذمہ داری نہ لینا۔
غفلت کی وجوہات:
1: بچوں کو مقصد حیات کا علم نہ ہونا۔
2: عیش و عشرت، زیادہ سیر و تفریح کرنا
3: ایسے دوست جو خود بھی سارا دن کھیلتے رہیں اور پڑھائی پر توجہ نہ دیں ایسے دوستوں کی صحبت۔ آج کل کے دور میں موبائل، لیپ ٹاپ کی مصروفیت۔
4: خواہشات کی پیروی۔ فلمی سٹارز، کرکٹرز کو Idealizeکرنا۔ ہمارے ہاں بدقسمتی یہ ہے کی سنجیدہ لوگوں کو Idealizeنہیں کیا جاتا۔ یہ چیز بھی غفلت کا باعث بنتی ہے۔
غفلت کے نقصانات:
1: غفلت سے انسان اللہ کی رحمت سے دور ہو جاتا ہے۔
2: اس پر شیطان مسلط ہو جاتا ہے۔ گناہوں میں بڑھتا چلا جاتا ہے۔
3: غافل دل کی دعا بھی قبول نہیں ہوتی۔ دلوں پر مہر لگ جاتی ہے۔
4: نتیجہ یہ کہ اگر وہ مسلمان ہے عقیدہ بھی درست ہے تو بھی عملی منافق ہو جاتا ہے۔
5: انجام کار جہنم میں پہنچ جاتا ہے۔
علاج:
1:… بچوں کو ان کے مقصد حیات کے بارے میں بتایا جائے۔ اللہ نےہمیں دنیامیں اپنی فرمانبرداری کرنے کے لیے بھیجا ہےاور ہمیں اپنے ہر عمل کے ساتھ اللہ سے وابستگی کا ثبوت دینا ہے۔ اور ہر عمل کے ساتھ شیطان کی فرمانبرداری سے بچنا ہے۔ بچے کی ایمانی تربیت کریں اسے بتائیں کہ اللہ میرے ساتھ ہے، مجھے دیکھ رہا ہے۔ یہی ایمانی تربیت بچے کو غفلت سے بچانے کی بنیاد بنے گی۔غفلت اتنا بڑا مرض ہے جو کہ انسان کو دوزخ تک پہنچا کر رہتا ہے۔
|