٭ اُن کی عزت اور مال کی حفاظت کرنا۔
٭ جو وہ طلب کریں اُن کو دے دینا۔
٭ اُن کے لیے کثرت سے دعا اور استغفار کرنا۔
٭ تمام معمولات میں ان سے مشورہ کرنا۔
٭ خود بخود اُن کے ایسے کام کر دینا جن سے اُن کو خوشی ہو۔
٭ اُن کے سامنے اونچی آواز سے بات نہ کرنا۔اُن کی بات نہ کاٹنا۔
٭ سوئے ہوں تو ان کو جگایا نہ جائے۔
٭ بیوی بچوں کو ان پر ترجیح نہ دی جائے۔
٭ کھاتے ہوئے اُن کے کھانے سے پہلے ابتداء نہ کرنا۔
٭ اگر وہ سامنے بیٹھے ہوں تو اُن کے سامنے سویا؍لیٹا نہ جاۓ ہاں اگر وہ اجازت دے دیں تب ٹھیک ہے۔اُن کے سامنے ٹانگیں نہ پھیلائی جائیں۔
٭ اُن سے آگے نہ چلا جاۓ۔
٭ آواز دیں تو فوراً لبیک کہنا۔
٭ اُن کے ساتھیوں اور دوستوں کی عزت کرنا۔ ان سے حسن سلوک کرنا۔ اُن کی زندگی میں بھی اور وفات کے بعد بھی۔
رشتہ داروں کے حقوق:
رشتہ دار وہ افراد ہیں جن سے خون کا تعلق ہواور اِن کی ترتیب یہ ہے:
1: والدین
2: دادا، دادی
3: بھائی بہن
4: چچا ، پھوپھی
|