Maktaba Wahhabi

70 - 202
پڑھیں ۔ اگر بھول جائیں تو جب یاد آئے تو بِسْمِ اللّٰهِ اَوَّلَہ وَاٰخِرَہ پڑھ لیں آخر میں اللہ کا شکر ادا کریں ۔[1] الحمدُ للهِ الذي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيہِ مِنْ غَيرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ. [2] یہ دعا مفہوم سمجھ کر پڑھیں نہ صرف کھانے کا شکر ادا ہو گا بلکہ پچھلے گناہ بھی معاف ہو جائیں گے۔ 5: برتن کو آخری ذرے تک صاف کریں ۔ کیونکہ برکت اسی میں ہے۔ بوتل میں دو گھونٹ چھوڑ دینا یا برتن میں کچھ کھانا باقی رکھنا یہ شیطان کا حصہ ہوتا ہے۔ دعوتوں میں کھانا ضائع نہ کریں ۔ پلیٹ میں اتنا کھانا ڈالیں جو آپ پورا ختم کر لیں ۔ پھر اور لے لیں ۔ گرا ہوا لقمہ صاف کر کے کھا لیں شیطان کے لیے نہ چھوڑیں ۔ سونے کے بارے میں ہدایات 1: بچوں کو سونے سے پہلے دعائیں پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔ رات کو سوتے وقت آیۃ الکرسی ، تینوں قل پڑھ کر سوئیں ۔ ۔ آیۃالکرسی پڑھنے سے اللہ ایک فرشتہ محافظ مقرر کر ریتے ہیں ۔ تینوں قل سے شیطان سے حفاظت ہوتی ہے 1: جب بچہ ذرا بڑے ہوں 12 سال کے ہو جائیں تو سورۃ ملک یاد کرائیں اور وہ سونے سے پہلے پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔ سورۃ ملک قبر کے عذاب سے بچاتی ہے۔ 3: اسی طرح سونے کی دعا پڑھوائیں اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا 4: بچے دائیں کروٹ لیٹیں یہ سنت طریقہ ہے۔ بائیں کروٹ لیٹنے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ تنفس آزادانہ نہیں ہوتا۔ رکتا ہے۔
Flag Counter