اپنی تربیت کیسے کریں ؟
(ا) مقصد حیات جانیے:
سب سے پہلے انسان کو معلوم ہونا چاہیے کہ میرا مقصد حیات کیا ہے؟ مجھے کیوں پیدا کیا گیا؟ میری اس دنیا میں کیا حیثیت ہے۔ کیا میں ذی حیات کی طرح زندگی گزارنے آیا ہوں یا انسان کی طرح؟ قرآن اس بارے میں رہنمائی کرتا ہے۔
’’ہم نے اپنی امانت زمین و آسمان اور پہاڑوں کو پیش کی انہوں نے اس کو اٹھا نے سے انکار کر دیا اور انسان نے اسے اٹھا لیا۔‘‘ (الاحزاب : 72)
انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا۔ اس زمین کاوارث انسان ہے۔ اس کو اللہ نے اس لیے پیداکیا کہ
’’ تا کہ ہم تمھیں آزمائیں کہ تم میں سے عمل میں اچھا کون ہے؟ ‘‘ (الملک : 2)
اس آزمائش کے لیے اللہ نے انسان کو آنکھ، کان، دل و دماغ،سب کچھ عطا کئے
’’ ہم نے انسان کو دو راستوں کی ہدایت دی چاہے تو وہ شکر کرنے والا بن جائے چاہے وہ کفر کرنے والا بن جائے۔‘‘ (الدہر : 3)
جب انسان کی شادی ہوتی ہے تووہ ان باتوں سے غافل ہوتا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر اس وقت صحیح راہنمائی دے دیں تو اپنی اولاد کو اچھا بنانے کے لیے ہر کوئی کوشش کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔
|