Maktaba Wahhabi

206 - 202
استنجاء کرنے کے بعد وضو کریں ۔منہ دھوئیں بازو دھو لیں اور پھر تین مرتبہ سر پر پانی ڈالیں ، جسم دھو لیں اور پھر آخر میں اس جگہ سے ہٹ کر پاؤں دھو لیں ۔ تیمم کے مسائل بتائیں یہ وضو اور غسل دونوں کو کافی ہوتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ کہ اگر دس سال تک پانی نہ ملے تو وہ تیمم کر سکتا ہے بچوں کو بتائیں کہ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھیں ۔ یہ مسائل بتائیں ، جنبی مرد یا حائضہ عورت مسجد میں نہیں جاسکتے۔ نماز نہیں پڑھ سکتی، قرآن کو حیض کی حالت میں چھوا نہیں جا سکتا، تلاوت نہیں کی جا سکتی، ہاں مجبوری کی حالت میں جائز ہے۔ مثلاً درس وتدریس وغیرہ کی مجبوری بلوغت کے بعد جلد چھوٹی عمر میں شادی کر دیں ۔ شادی نہ ہو سکے تو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دیں ۔ جذبات بھڑکانے والی چیزوں سے دور رہیں ۔ فارغ وقت کو مفید کاموں میں صرف کریں ۔ اچھی صحبت اختیار کریں ۔ قرآن کے ساتھ تعلق جوڑیں ۔ ’اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سےبچاؤ۔ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ، اس کے اوپر اللہ تعالیٰ نے ایسے فرشتے مقرر رکھے ہیں جو بہت تند خو بڑے سخت ہیں وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔‘‘ (التحریم : 6) اولاد ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ ہمارے دل کا سکون اور زندگی کا سرمایہ ہے۔ اگر اچھی تربیت کر لی تو دنیا میں فائدہ، دیکھیں گے اور اگر بری تربیت کر لی تو دنیا میں بھی عذاب اورآخرت میں بھی۔ اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کر سکیں ۔
Flag Counter