آدمی کے لیے اتنا گناہ ہی کافی ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت لوگوں کو (اپنی بے پروائی، سستی سے) ضائع کرے۔
2:… کھانے پینے سونے میں صحت کے بنیادی اصولوں کا خیال رکھیں
﴿وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ ﴾ (الاعراف : 31)
’’کھاؤ ، پئو اور اسراف نہ کرو۔‘‘
یہ کھانے پینے کے سلسلے میں بہت بنیادی ہدایت ہے۔
خوراک پاکیزہ ،حلال ، صاف ستھری کھائیں ۔ آج کل کی نسل بازار سے کھانے کی عادی ہو گئی ہے ۔ وہاں جو صفائی کی صورت ہے وہ پریشان کن ہے۔ کچن میں کیڑے راج کر رہے ہوتے ہیں باسی کھانے کھلائے جاتے ہیں ۔ فرج میں سال دو سال کی غذائیں فریز کی ہوتی ہیں ۔ جن کو مصالحوں سے ذائقہ دار بنا دیا جاتا ہے۔ لیکن صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ کتوں ، گدھوں کا گوشت کھلایا جاتا ہے ۔مری ہوئی مرغیوں کے گوشت کا سکینڈل تو پچھلے دنوں بہت ہی عام ہوا تھا۔ مائیں اپنے بچوں کو گھر کی تازی بنی ہوئی صاف ستھری غذا کا عادی بنائیں ۔ پھر وہی بات پہلے خود نمونہ بنیں ۔ اگر ماں خود ہی شوارما ، پزا، برگر کی عادی ہے تو پھر اپنی اصلاح پہلے ضروری ہے۔
بنیادی ہدایات
1: ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں ۔
2: ابن آدم کو چند لقمے چاہیں جو اس کی زندگی کو باقی رکھیں اپنے پیٹ کے تین حصے کر لیں ۔ ایک کھانے کے لیے، ایک پینے کے لیے ، ایک سانس کے لیے
3: پانی غٹاغٹ نہ پئیں ۔ تین گھونٹوں میں پانی پیئں ،گلاس میں سانس نہ لیں ، ہر گھونٹ پر الحمدللہ کہیں ، کھڑے ہو کر کھائیں نہ پیئں ، بیٹھ کر تسلی سے کھائیں پیئں
4: دائیں ہاتھ سے کھائیں اپنے آگے سے کھائیں ،۔ کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ
|