Maktaba Wahhabi

114 - 202
ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! شراب دوا نہیں بلکہ خود بیماری ہے۔ [1] حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تمھاری شفاء حرام چیزوں میں نہیں رکھی ۔[2] سورۃ فاتحہ میں شفاء ہے۔ا بو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے سانپ کاٹنے کا علاج سورۃ فاتحہ کے ذریعے کیا تھا۔[3] اصل چیز روحانی اثرات ہوتے ہیں جو اللہ کی ذات عطا کرتی ہے۔ دوا میں شفائی اثرات اللہ نے رکھے ہیں ۔ حرام کے اندر شفاء نہیں ہے۔ اللہ نے اتنی پابندی اس لیے رکھی کہ کہیں میرے بندے کو شیطان شراب کے راستے پر نہ لگا دے۔ حکمت کو سمجھیں ۔ اللہ نے شراب کو جانے والے تمام چور راستے بند کر دیے ہیں ۔ علاج: (1) اچھی اور نیک تربیت: نیک تربیت میں اللہ پر ایمان ، اللہ کا خوف اور ہر وقت اس کے حاضر ناظر ہونے کے عقیدے کو مضبوط کرناشامل ہے۔ بچے کو بتائیں کہ اللہ تمھارے ساتھ ہے۔ تمھیں جانتا ہے۔ اگر دل میں کوئی بات لاؤ گے تو وہ بھی اللہ جانتا ہے۔ یہ باتیں ساری عمر کے لیے بنیاد بن جائیں گی۔ (2) اسباب کی روک تھام: نشہ وہ کرتا ہے۔ جن پر گھر والے توجہ نہیں دیتے غفلت کا شکار ہوتا ہے۔ اس کے بعد آوارہ دوستوں کی صحبت میں جا کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے۔بچہ نشہ کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کا علاج
Flag Counter