کرائیں ۔ اس کو توجہ دیں ۔ نگرانی رکھیں ۔ ان تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ جڑ جائیں ۔ دعا بہت بڑا نسخہ ہے۔ نماز ایک بڑا نسخہ ہے۔
﴿ اسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ١ ﴾ (البقرۃ : 153)
دین اور دنیا کے ہر مسلے کا حل اللہ کے ساتھ جڑنا ہے۔ اچھی صحبت دیں ۔ اچھے دوست اس کو نیکی کی طرف لے جائیں گے قرآن کلاس میں شامل کروا دیں ۔ نشہ کرنے والے کے لیے اللہ نے سزا بھی رکھی ہے۔ شراب پینے والے کے لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے 40 کوڑوں کی سزا رکھی جو کہ بعد میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں 80 کوڑے کر دی گئی۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ شراب سے انسان نشے کی حالت میں دوسروں پر تہمت بھی لگانے لگتا ہے۔ اور تہمت کی سزا 80 کوڑے ہے یوں شراب کی سزا 80 کوڑے کردی گئی۔ اس لیے ان چیزوں کا شعور پیدا کیا جائے ماحول بہتر بنایا جائے اس سے بچا جائے۔
تمباکو نوشی بھی عقل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ پٹھوں کو نقصان پہنچاتی ہے حافظے کو کمزور کرتی ہے اعصاب کو پرا گندہ کرتی ہے۔ سوچنے کی قوت پر اثر انداز ہو تی ہے۔
اس کے علاوہ جذبات (شہوت)کو بڑھکانے والی آفتیں ہیں ۔
جب بچے گندی فلمیں اور ننگی تصویریں دیکھتے ہیں تو اپنے جذبات کی تسکین کے لیے چل پڑتے ہیں عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے۔ جب انسان میں جنسی خواہش حرکت کرتی ہے۔ تو اس کے غدود ایک خاص قسم کا مادہ پھینکتے ہیں ۔ جو کہ خون کے ساتھ مل کر دماغ تک پہنچتا ہے۔ اور دماغ کو ماؤف کر دیتا ہے پھر انسان صحیح سوچ پر قادر نہیں رہتا۔ اس کا حل وہی ہے ایمانی تربیت۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے اللہ میرے ساتھ ہے میں نے اللہ سے ڈرنا ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے۔ بچے میں اللہ کا خوف پیدا کیے بغیر چارا نہیں ہے۔ بچے کو 2 سال کی عمر میں یہ احساس زیادہ اچھا دلایا جا سکتا ہے۔ اس کو اللہ کی نعمتوں کا احساس دلائیں اللہ کا
|