Maktaba Wahhabi

71 - 202
5: الٹا نہ لیٹیں ۔یہ دوزخیوں کا طریقہ ہے ۔ 6: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت دائیں رخسار کے نیچے دایاں ہاتھ رکھ لیتے۔بچوں کو یہ عادت ڈالیں ۔ سونا بھی عبادت بن جائے گا 7: ایک عادت خاص طور پر ڈالیں کہ اگر عشاء کی نماز با جماعت پڑھیں اور صبح فجر کی نماز با جماعت پڑھیں تو پوری رات عبادت میں لکھی جائے گی۔ 8: بچے صبح اٹھیں انہیں دعا پڑھائیں الحَمْدُ لله الذِي أحْيَانا بَعْدَ مَا أمَاتَنَا وإلَيْہِ النَشُور 9: طہارت حاصل کریں مسواک کریں نماز فجر ادا کریں مرض اور بیماری کا علاج 1:… اللہ نے ہر بیماری کا علاج نازل کیا ہے۔اول تو حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ اور اگر اس کے باوجود بیمار ہو جائیں تو اس کا علاج کروائیں 2:… طب نبوی کے مطابق عمل کریں کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔ صحت کے بارے میں والدین خود معلومات حاصل کریں ۔ غذا، دوا اور شفاء کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اسی طرح وبائی امراض سے بچوں کو بچائیں ۔ 3:… بنو ثقیف کے ایک وفد میں ایک جذامی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم چلے جاؤہم نے تمھاری (زبانی) بیعت لے لی۔ 4:… لیکن عقیدہ درست رکھیں کہ بیماری اور شفا کا تعلق اللہ کے حکم سے ہے۔ 5:… بچے کو پھل دھو کر کھانے کی عادت ڈالیں ۔ کھانا نہ زیادہ گرم ہو نہ زیادہ ٹھنڈا طہارت کے مسائل اچھی طرح سکھائیں ۔
Flag Counter