Maktaba Wahhabi

200 - 202
چاہیے وہ اس کا قریبی رشتہ دار ہو۔ 2:… جسم کے اس حصے کے علاوہ باقی حصوں کو دیکھنا جائز ہے۔ ’’ مرد کو مرد کی شرم گاہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے اور عورت کو عورت کی شرم گاہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔‘‘ عورت کے عورت کو دیکھنے کے آداب: 1:… عورت کے لیے عورت کا زیر ناف سے لے کر گھٹنے تک دیکھنا جائز نہیں اگر مسلمان ہو۔ 2:… اگر عورت کافر ہو تو مسلمان عورت کا سارا جسم کافر عورت کے لیے ستر ہے۔ اس کی بنیاد سورۃ النور کی آیات ہیں : ’’عورتیں اسی زنیت شوہروں کے سامنے،باپوں کےسامنے، شوہروں کےباپوں کےسامنے، سوتیلے بیٹوں کےسامنے، سگے بیٹوں کے سامنے، بھتیجے، بھانجے یا اپنی مسلمان عورتوں کے سامنے ظاہر کر سکتی ہیں ۔‘‘ اس کی حکمت یہ ہے کہ مسلمان عورت تو دوسری عورت کی خوبصورتی کے بارے میں کسی کو نہ بتائے گی مگر کافر عورت ہو سکتا ہےکہ غیر محرم کو جا کر اس کی خوبصورتی کی تفصیل بتا دے۔ عورت کا اپنے محرم مردوں کے سامنے ستر ہاتھ، سر، گردن اور پاؤں کے علاوہ باقی سارا جسم ہے۔ 3:… عورت عورت کو ناف سے لے کر گھٹنوں تک نہیں دیکھ سکتی چاہیے قریبی رشتہ ہو چاہے دور کی رشتہ دار۔ عورت کے اجنبی مرد کو دیکھنے آداب: 1:… عورت کاموں میں مشغول آدمیوں کو دیکھ سکتی ہے۔ اس کے جائز ہونے کی دلیل وہ حدیث ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشیوں کا وہ کھیل دکھایا جو وہ
Flag Counter