تربیت کے ادوار
پہلا دور 0-6 سال تک:
0 سے مراد جب سے نطفہ قرار پکڑتا ہےماں کے پیٹ میں تربیت شروع ہو جاتی ہے۔ دوران حمل عورت کے تصورات، حالات ، سوچ اور اعمال تمام بچے کی فطرت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ وہ جو دیکھتی ہے، سوچتی ہے، سنتی ہے، پڑھتی ہے ،کھاتی اور پیتی ہے۔ توروحانی اور جسمانی دونوں پہلو اثر انداز ہو رہے ہوتے ہیں ۔ اور روحانی کی فکر زیادہ کرنی چاہیے۔ پیدا ہونے کے بعد بھی بچے کی تربیت ہو رہی ہوتی ہے۔ دو ماہ میں مسکرانا شروع کر دیتا ہے۔ ماں باپ کے رویے دیکھتا ہے۔ ماں باپ ناراض ہوں توmindکرتا ہے۔بیٹھنا سیکھتا ہے اسکے بعد سال ڈیڑھ سال کی عمر میں چلنے لگ جاتا ہے۔ اسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا کی سمجھ آنے لگتی ہے۔ جونہی بڑا ہوتا ہے تو ہر چیز کے بارے میں تجسس کرتا ہے۔ یہ وقت اس کے سیکھنے کا ہے۔
اگلا دور 6-12 تک
بچوں کی نفسیات کے ماہر ین کے مطابق 6 سال تک بچے کی شخصیت کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہوتا ہے۔ اس عمر میں وہ سکول جا چکا ہوتا ہے۔ اس عمر میں وہ معاشرتی روابط، رشتہ داریاں ، دوست وغیرہ رکھتا ہے۔۔ اصول و ضوابط،صحیح اور غلط میں واضح طور پر فرق محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس عمر کی سیکھی ہوئی اقدار ، آداب ، زندگی گزارنے کا طریقہ ،آئندہ زندگی کی بنیاد بنتا ہے۔ یہ دور بلوغت تک چلتا ہے۔
|