رکھیں ۔ دل کی دھڑکن ٹھیک رہتی ہے اور سانس بھی۔ ہم تو اس لیے عمل کریں گے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ان سب کی بنیاد اللہ کا ڈر ہے۔ اللہ پر ایمان مضبوط کریں ۔ دینی تربیت ہر تربیت کی بنیاد ہے۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔میرےرازوں کو بھی جانتا ہے۔ پھر یہ تربیت فائدہ دے گی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات سے مدد لیں ۔ مسلم ہیروز کے کارنامے بتائیں ۔
موبائل فون
پچھلے 25 سالوں میں زندگی بدل کر رہ گئی ہے۔اور اس کی وجہ کمپیوٹر کی ایجاد ہے۔اس نے ساری دنیا کو Global Village بنا دیا ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں اور بہت سے نقصانات بھی ہیں ۔اس کی ایجاد سے فاصلے سمٹ گئے ہیں ۔تعلیم کا انداز بدل گیا ہے۔ معاشرتی رویوں میں بہت فرق آیا ہے۔اس نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے۔لیکن بچے اور نوجوان نسل اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔
بچوں کے مسائل؛
1: بچے سارا دن موبائل میں کارٹون دیکھتے رہتے ہیں ۔
2: موبائل گیمز کھیلتے ہیں ۔
3: صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک موبائل پر مصروف رہتے ہیں ۔کھانے کی ہوش نہیں ہوتی۔ نمازیں ۔تعلیمی سرگرمیوں کی تو بہت دور کی بات ہے۔وہ اتنے مگن ہوتے ہیں کہ والدین کی آواز بھی انہیں نہیں اٹھا سکتی۔
نتائج؛
1:… کارٹون بنانے والوں کے اپنے مقصد ہوتے ہیں ۔مسلم دشمنی،اپنے کلچر کو دنیا میں پھیلانا۔لہٰذا یہ مسلمان بچوں میں اسلام سے نفرت پیدا کرتے اور وہ یورپ کے کلچر کے رنگ میں رنگے جاتے ہیں ۔
2:… کارٹونوں میں تشدد عام دکھایا جاتا ہے۔بچے 1 سال کی عمر تک لاکھوں تشدد کے
|