حضرت امِ سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت یے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص چاندی کے برتن میں پیتا ہے ایسا شخص اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔ اور مسلم کی حدیث میں پینے کے ساتھ کھانا بھی شامل ہے۔اِس طرح تکبر پیدا ہوتا ہے۔
سلام کے آداب
1:… بچوں کو سلام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتا یا جائے۔یہ قرآن کا حکم ہے: جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو۔ (النور : 27)
2:… تم جنت میں تب تک داخل نہ ہو گےجب تک کہ تم مومن نہیں ہو جاتے اور تم تب تک مو من نہ ہو گے جب تک تم ایک دوسرے سے محبت نہیں کرتے۔ کیا میں تمہاری ایسی چیز کی طرف راہنمائی نہ کروں جو جب تم کر لو گے تو آپس میں محبت کرنے لگو گے آپس میں سلام کو پھیلاو۔[1]
3:… اسلام علیکم ہر چیز کی سلامتی ہے۔ جان،مال،عزت،اولاد،رزق،گھر،کاروبار غرض ہر شے کی۔یہ بہت جامع دعا ہے اِس لیئے اللہ نے کا فر کو اِس دعا کا حق دار نہیں ٹھہرایا۔
4:… سلام کا صحیح طریقہ سکھایا جائے۔
5:… حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ ایک آدمی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:السلام علیکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا وہ بیٹھ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 10 ؍نیکیاں ۔پھر ایک اور شخص آئے انہوں نے السلام علیکم و رحمةاللّٰه کہا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: 20؍نیکیاں پھر ایک اور شخص آئے ا نہوں نے کہا: السلام علیکم ورحمةاللّٰه وبرکاته کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ بھی بیٹھ گےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 30 نیکیاں مل گئیں ۔[2]
6:… سوار پیدل چلنے والےکو چلنے والا بیٹھے ہوئےکوتھوڑی تعداد والےبڑی تعدا د
|