ابوالقاسم سے تھی۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا میرےنام پر نام رکھ لو پر میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔ بعد میں اس کی بھی اجازت دے دی۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہت سے صحابہ کے نام محمد تھے ۔
مثلاًمحمدبن ابو بکر رضی اللہ عنہ یہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں ۔ اسی طرح محمد بن جعفر بن ابو طالب یہ جعفر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں ۔ اسی طرح محمد بن سعد ابی وقاص تو محمد تو بڑا پسندیدہ نام ہے۔ ہمارے ہاں اس نام کے رکھنے میں ایک جھجھک سی پائی جاتی ہے۔ توجب صحابہ نے آپ کی زندگی میں یہ نام رکھا تو جھجھک کا کوئی مطلب نہیں ۔
بہترین نام کون سے ہیں ؟
اچھا نام رکھنے کے لیے ایک لسٹ اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں ۔ سب سے پہلے اللہ کے ناموں کو دیکھ لیں عبد اللہ ، عبد الرحمٰن اسی طرح اللہ کی صفات پر نام رکھ لیے جائیں ۔ اسی طرح انبیاء کے نام رکھ لیے جائیں ۔ انبیاء کے ناموں کے بعد صحابہ ، صحابیات کے نام یا ایسے لوگ جو کسی خاص نیکی میں معروف ہوں تو ان کے ناموں پر نام رکھ لیے جائیں ۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے 10 بچوں کے نام انبیاء کے ناموں پر رکھے۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے بچوں کے نام مجاہدین کے نام پر رکھے تھے۔ نام با مقصد ہونا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ جو آج کل کا طریقہ ہے کہ بڑا Unique سا نام ہو۔ جو بڑا شاندار ہو جو کسی نے نہ رکھا ہو۔ اداکارؤں کے نام پر نام رکھ لیتے ہیں ۔شعلہ ، ریشم، شبنم وغیرہ۔ اصل بات یہ ہے جو نام رکھنا ہے اچھی نیت اور شعور کے ساتھ رکھیں ۔ نام کا لازماً اثر ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کا نام برا ہو تو بدل دینا چاہیے۔
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صحابیہ آئیں جن کا نام عاصیہ تھا۔(عاصیہ کا مطلب ہے نافرمان)تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام بدل دیااوربدل کر جمیلہ رکھ دیا۔ اسی طرح حضرت زینب کا نام بَرَّہ تھا ان کا نام بھی بدل دیا۔ ان کا نام بدلنے کی وجہ یہ تھی کہ کوئی پوچھے گا کہ برہ
|