Maktaba Wahhabi

124 - 202
محنت کریں کم ہے۔ جب بچے میں خود یہ شوق پیدا ہو جائے تب تک محنت جاری رکھیں ۔ 4:… بچوں کے دوست نیک ہوں ۔اس کی کمپنی اچھی ہو یہ دوست ہی انہیں بلیو فلمز کی چاٹ ڈالتے ہیں ۔ اور پھر یہ معاملہ دن بدن آگے بڑھتا ہے۔ 5:… بچوں کے کمپیوٹر کو Pass word لگائیں ۔ کمپیوٹر آن کرنے کے وقت مقرر کریں ۔ روزانہ ایک گھنٹہ یا ½ گھنٹہ وقت مقرر کریں ۔ اور یہ بھی تمام سکول ہوم ورک کے بعد۔ 6:… بچوں کے کمپیوٹر کو چیک کرتے رہیں کہ بچے کیا دیکھتے ہیں ۔ اگر سکول ، کالج کی کلاسز نیٹ پر ہو رہی ہوں تو ماؤں کو زیادہ نگرانی کرنی ہے۔ کہ اپنی کلاسز کو صحیح طریقے سے سمجھیں ۔ بےپروائی اور وقت گزاری نہ کریں ۔ بچے کا ایسا ذہن بنائیں ایسی ذہنی تربیت کریں کہ وہ کمپیوٹر سے دینی پروگرام ، مثلاً تلاوت، دینی موضوعات پر لیکچرز اور اسی طرح کے دوسرے اصلاحی پروگرام سنے اس صورت میں کمپیوٹر دینی تربیت میں معاون بھی ہو گا۔
Flag Counter