Maktaba Wahhabi

170 - 202
حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے گھر گئے تو وہ روٹی اور زیتون کا تیل لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھا لیا۔ اور بعد میں ان کے لیے دعا کی۔ ’’تمھارے پاس روزہ دار روزہ افطار کریں اور تمھارا کھانا نیک لوگ کھائیں فرشتے تمھارے لیے رحمت کی دعا کریں ۔‘‘[1] 7:… کھاتے وقت بڑے کے آنے کا انتظار کیا جائےاور ان سے پہلے نہ کھایا جائے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول کے ساتھ کسی کھانے میں شریک ہوتے تو تب تک برتن میں ہاتھ نہ ڈالتے جب تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کا آغاز نہ کر لیتے۔[2] 8:… نعمت کی بے وقعتی اور نا شکری نہ کریں ۔اِس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اگر کو ئی لقمہ زمین پر گر جا ئے تو اسے شیطان کے لیے نہ چھو ڑ دیں ۔اگر زمین صاف ہے تو اٹھا کر کھا لیں ہاں اگر واضح طور پر گند گی نظر آ رہی ہے تو اسے اٹھا کر رکھ دیں ۔ 9:… برتن میں کچھ بھی بچایا نہ جائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تمہیں معلوم نہیں ہے کہ برکت کھانے کے کس حصے میں ہے۔ برتن اچھی طرح صاف کریں ۔پیٹ بھر کر کھانے سے منع کیا گیا ہے۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ مو من ایک آنت میں کھا تا ہے اور کا فر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔‘‘[3] ’’کسی آدمی نے اپنے پیٹ سےزیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا ابنِ آدم کے لیے چند لقمے کافی ہیں جن سے وہ اپنی کمر سیدھی رکھ سکے۔ لیکن اگر تم زیادہ کھانا چاہتے ہو تو ایک تہائی کو پانی کے لیےاور ایک تہائی سانس کےلیے رکھ دو۔‘‘[4] 1:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے کہ برتن کو انگلی سے چاٹ لیا جائے۔ 2:… اِس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہاتھ دھونے سے پہلے انگلیوں کو زبان
Flag Counter