Maktaba Wahhabi

79 - 545
دیکھ کر بندے کو اندازہ ہوا کہ آپ نے محض رسماً چند مقامات کا سرسری جائزہ نہیں لیا بلکہ انتہائی عمیق،لطیف اور باریک بینی سے صاحب علم وفضل اور حامل فکرونظر ہونے کا حق ادا کیا،جوآپ کے اخلاق فاضلہ،اخلاص کاملہ،ظرف عادلہ اور حکم عاجلہ پر محکم دلیل ہے،محترم ڈاکٹر صاحب نے اپنے مقدمے میں بندہ سے متعلق جن حُسن خیالات کا اظہار فرمایا،اُس پر شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ سے دست بدعاہوں کہ اللہ مجھے ایسا بنا دے۔(آمین) کتاب سےمتعلق آپ نے جو ریمارکس دیے ہیں وہ میرے لیے قلمی سند کا درجہ رکھتے ہیں، رہا بعض اُمور میں نقطہ نظر کا اختلاف تو بقول ڈاکٹر صاحب کے”نقطہ نظر کا اختلاف علمی دنیا کازندہ و جاوید مشغلہ ہے“(فجزاه اللّٰه خيراً احسن الجزاء) بعض حوالہ جات کی تخریج کے لیے محترم برادرم ضیاء الحق بھٹی صاحب حفظہ اللہ کے تعاون کا بھی مشکور ہوں۔ پروف ریڈنگ اِنتہائی کٹھن اور تھکا دینے والاعمل ہمارے فاضل دوست محترم جناب الشیخ محمد افضل سردار صاحب حفظہ اللہ(مدرس جامعہ دارلحدیث رحمانیہ سولجربازار کراچی) نے انتہائی ذمہ داری سے نبھایا،اگرچہ کا بندہ خود بھی انجام دے چکا تھا، تاہم جب شیخ صاحب کی طرف سے تصحیح شدہ نسخہ سامنے آیا تو یقین ہوا کہ انسان کو واقعی اپنی غلطیاں کم ہی نظر آتی ہیں (فجزاه اللّٰه خيراً) کتاب کی کمپوزنگ اور ڈيزائننگ کی تمام تر ذمہ داری میرے بڑے بیٹے عزیزیم ضیاء الرحمٰن نے نبھائی اگرچہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کا آخری سال تھا اور امتحانات کا بوجھ
Flag Counter