Maktaba Wahhabi

76 - 545
سودی بینکوں میں بھی اُنہیں کوئی خرابیاں نظر آتی ہیں تو اپنی تحریروں سے اُن کی نشاندہی فرماتے ہوئے اصلاح کی کوشش کریں اور یکسر مخالفت نہ کریں ،تنقید برائے تنقید کو کبھی بھی اچھا اقدام تصور نہیں کیاگیا البتہ تنقید برائے اصلاح ایک اچھااقدام ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے اس ناچیز نے بھی اس تحریر میں جو”جانبِ حلال“ کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں ہے یہی طرز عمل اختیارکیا ہے،اسلامی بینکوں کےوضع کردی جائز طریقوں کی حمایت اور اس میں پائی جانےوالی خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید اصلاح کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے،تنقیدی مقامات پربھی بوقتِ تنقید اصلاحی واخلاقی پہلو کو خصوصیت کےساتھ مدنظر رکھا گیا ہے قارئین کے مزید استفادے کے لیے کتاب کے اصل مصادر اور مراجع تک رسائی کو آسان بناتے ہوئے برمحل وبرموقع حوالہ جات بھی دے دئیے گئے ہیں تمام عربی عبارات کو اعراب کےساتھ نقل کیاگیا ہے تاکہ ہرقاری باآسانی پڑھ سکے۔ کتاب میں استعمال ہونے والی بعض عربی اور انگریزی اصطلاحات کے معانی ومطالب بھی کتاب میں برمحل اوربرموقع دے دئیے گئے ہیں تاکہ تفہیم کا کوئی بھی پہلو تشنہ نہ رہے۔ کتاب مندرجہ ذیل چھ ابواب پر مشتمل ہے: ابواب بندی سے قبل مآخذ شریعت کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے۔ پہلاباب:بعنوان”معیشت اور اسلام“ دوسرا باب:بعنوان”حرام کی جدید شکلیں“ تیسراباب:بعنوان”حرام کی قدیم مگر مروج شکلیں“
Flag Counter