Maktaba Wahhabi

369 - 545
دوسرے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((المُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ إِلاَّ شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًاأو أَحَلَّ حَرَامًا))[1] ”مسلمان اپنی شرطوں پر ہیں مگر وہ شرط جو حرام کو حلال یا حلال کو حرام قراردے۔ “ 3۔عبادات کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي))[2] ”نماز پڑھو! جس طرح مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو۔“ مذکورہ احادیث کے علاوہ قرآن مجید سے بھی اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے: 4۔﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَٰذَا حَلَالٌ وَهَٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ[3] ”جو جھوٹ تمھاری زبانوں پر آجائے اس کی بنا پر یوں نہ کہا کرو کہ یہ چیزیں حلال ہیں اور یہ حرام ہیں تاکہ تم اللہ جل جلالہ پر جھوٹ باندھنے لگو اورجو اللہ جل جلالہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتے۔“ اس آیت میں خواہشات نفس سے مباح اشیاء کو حرام قرار دینے کی ممانعت موجود ہے:
Flag Counter