Maktaba Wahhabi

265 - 545
تَجَاوَزُوا عنْهُ لَعَلَّ اللّٰهَ أنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا ،فَتَجَاوَزَ اللّٰه عَنْهُ ))[1] ”ایک تاجر تھا جو لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا، جب کسی تنگ دست کو دیکھتا تو اپنے جوانوں سے کہتا کہ اس سے درگزر کرو شاید کہ اللہ جل جلالہ ہم سے درگزر کرے، چنانچہ اللہ جل جلالہ نے اسے بخش دیا۔“ 3۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَنْظَر مُعْسِرًا أوْ وَضَعَ لَهُ، أظلَّهُ اللّٰه يَوْمَ القِيامَةِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لا ظِلَّ إلاَّ ظِلُّهُ)) [2] ”جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس کے لیے(کچھ قرض) معاف کردیا تو اللہ جل جلالہ اُسے قیامت کے دن اپنے عرض کے سائے تلے جگہ دے گا جس دن اُس کے (عرش) کے سائے کے سوا (کائنات میں)اور کوئی سایہ ہی نہ ہو گا۔“ 4۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَنْظَر مُعْسِرًا أوْ وَضَعَ لَهُ وَقاهُ اللّٰهُ مِن فَيْحِ جهنَّمَ))[3] ”جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس کے لیے(کچھ قرض) معاف کردیا تو اللہ جل جلالہ اُسے جہنم کی حرارت سے بچائے گا۔
Flag Counter