Maktaba Wahhabi

194 - 545
1۔مضاربت میں گنے چنے افراد حصہ دار ہوتے ہیں اور کمپنی میں حصہ داروں کی تعدادغیر محدود ہوتی ہے۔ 2۔مضاربت میں افراد کی موجودگی وشرکت ایک دوسرے سے مخفی نہیں ہوتی مگرکمپنی میں شرکاء کی اکثریت اور آئے روز تبدیلی کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون کون افراد شریک ہیں۔ 3۔مضاربت میں شرکاء کے لیے عندالضرورت اپنے حصے واپس لینے کی گنجائش ہوتی ہے مگر کمپنی میں وسعت کاروباری کی وجہ سے براہ راست یہ گنجائش نہیں ہوتی تاہم اس کے بدل کے طور پر حصص فروخت کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔ 4۔مضاربت میں شرکاء کو براہ راست کاروبار یا اثاثہ جات(Assets) میں تصرف (خریدوفروخت وغیرہ) کا اختیار ہوتا ہے۔اور ہر ایک شریک برابر کا ذمہ دار ہوتاہے مگر کمپنی کے طریق کار میں حصہ دارہونے کے باوجود کسی شخص کو کمپنی کے اثاثہ جات میں تصرف کا حق نہیں ہوتا بلکہ تصرف کا اختیار صرف اسے ہوتا ہے جس کے پاس نصف سے زائدحصص ہوں کیونکہ ہر شخص کو اگر تصرف کا حق دے دیاجائے تو پھریہ وسیع کاروبار کامیابی سے چل نہیں سکتا،تاہم ہرشخص کاحصہ نفع ونقصان کی بنیاد پر محفوظ ہوتا ہے اور کمپنی کے تحلیل ہونے کی صورت میں اسے اپنا حصہ واپس لینے یا قبل از تحلیل اسے آگے بیچنے کا مکمل اختیار بھی حاصل ہوتا ہے۔
Flag Counter