Maktaba Wahhabi

150 - 545
ساتھ، ورنہ نہیں)۔ 2۔(إذَا أَقْرَضَ فَلَا يَأْخُذْ هَدِيَّةً)[1] ”جب کوئی شخص قرض دے تو وہ قرض دار سے کوئی ہدیہ نہ لے“ امام بیہقی رحمہ اللہ نے حضرت فضالہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ: 3۔(كُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَةً فَهُوَ وَجْهٌ مِنْ وُجُوهِ الرِّبَا)[2] ”ہر قرض جو نفع لے كر آئے وہ سُود کے اسباب میں سے ایک سبب بن جاتا ہے۔“ حارث بن ابی اسامہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ ایک حدیث کو روایت کیا ہے: بیہقی کی ایک اور روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: 4۔( كُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَةً فَهُوَ الرِّبَا)[3] ”ہر وہ شخص جو نفع لے کر آئے وہ سُود ہے“ اس ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور فرمان بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ چنانچہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: 5۔( (إِذَا ضَنَّ النَّاس بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَم وَتَبَايَعُوا بِالْعِينَةِ وَاتَّبَعُوا أَذْنَاب الْبَقَر وَتَرَكُوا الْجِهَاد فِي سَبِيل اللّٰه أَنْزَلَ اللّٰه بِهِمْ بَلَاء
Flag Counter