Maktaba Wahhabi

137 - 545
ناک عذاب تیار کررکھا ہے۔ اللہ جل جلالہ یہودیوں کے وہ گناہ گنوارہاہے جن کے سبب اللہ جل جلالہ نےاُن پر وہ طیّب چیزیں حرام کردیں جو پہلے حلال تھیں مگر ان کے گناہوں اور بدکاریوں کی بنا پر اللہ جل جلالہ نے ان کو حرام قراردے دیا،کئی گناہ ذکر کیے ہیں ان میں سے ایک گناہ یہ بھی ذکر کیا ہے:ان کے سُود لینے کے سبب،وہ سُودی کاروبار کرتے تھے اور سُود لیتے تھے۔ یہ سُودی نظام جو پوری دنیا پر رائج ہے اورغالب آچکاہے اس کے موجد یہودی ہیں اور اس نظام کی سرپرستی آج بھی یہودی کررہے ہیں بڑے بڑے سُودی ادارے،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو یہودی ہی چلار ہے ہیں،اُس وقت بھی یہود سُودی کاروبار میں پیش پیش تھے اللہ جل جلالہ فرماتا ہے: ان کے سُود لینے کے سبب اللہ جل جلالہ نے پاکیزہ چیزیں جو پہلے حلال تھیں ان پر حرام کردیں حالانکہ ان کو سود سے منع کیا گیاتھا،اور اب اہل اسلام میں بھی ایسے لوگ پیداہوگئے ہیں جو کفار سے معاملہ کرتے وقت سُود کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں،دراصل یہ بات یہودیوں کی طرف سے آئی ہے ،مسلمانوں کی یہ بات نہیں ہے۔ ﴿وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا﴾ کہہ کر یہ اشارہ فرمایا ہے کہ سُودکھانا،لینا،دینا اور لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھانایہ بھی ایک قسم کا کفر ہی ہے اور یہ اسلام سے خارج ہونے والی بات ہے کیونکہ اللہ جل جلالہ نے یہ فرمایا ہے کہ کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کیا ہوا ہے۔
Flag Counter