Maktaba Wahhabi

129 - 545
، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَقَارِبِهِ))[1] ’’حضرت معد یکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ جل جلالہ کے ہاں شہید کے لیے چھ اعزاز ہیں: (1)خون کے پہلے قطرے پر اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور جنت سے اس کا ٹھکانہ دکھا دیا جاتا ہے۔ (2)قبر کے عذاب سے بچا لیا جاتا ہے۔ (3)(قیامت کی)ہولناکی اور گھبراہٹ سے محفوظ رہتا ہے۔ (4)اس کے سر پر عزت کا ایسا تاج رکھا جاتا ہے جس کا ایک یا قوت دنیا و مافیھا سے بہتر ہے۔ (5)موٹی آنکھ والی بہتر۔ (72)حوروں سے بیاہ دیا جاتا ہے۔ (6)اپنے اقارب میں سے 70افراد کی سفارش کرے گا (اور اللہ جل جلالہ سفارش قبول کر کے ان سب کو معاف کردے گا۔)‘‘ 70 افراد کو بخشوانے والا خود جہنم کا لقمہ بن گیا کس بناء پر؟ ایک چادرچوری کرنے کی بناء پر یہ اجتماعی مال سے خیانت کی سزا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ بیان فرما چکے تو ایک صحابی روتے ہوئے اُٹھے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور کہا کہ یہ دو تسمے اسی جگہ سے ملے تھے اور میں نے جمع کرانے کے بجائے اپنی جیب میں رکھ لیے(فَاقْبِلْهُمَا)قبول کر لیجئے مجھ سے غلطی ہو گئی،بھول ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!اب قبول نہیں کروں گا یہاں تک کہ قیامت کے دن لے کر آنا اب وہیں باتیں ہونگی۔
Flag Counter