Maktaba Wahhabi

104 - 545
اس سے واضح ہوتا ہے كہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جزئیات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا بلکہ ایک ایسا قاعدہ بیان فرمایا کہ جس سے حلال وحرام میں بآسانی تمیز کی جاسکتی ہے اس کے پیش نظر یہ جان لینا کافی ہے کہ اللہ نے کن چیزوں کو حرام ٹھرایا ہے جو چیزیں ان کے ماسوا ہیں وہ اپنے آپ ہی اباحت کے درجے میں آکر حلال وطیب قرار پاتی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعنْ أبي ثَعْلَبَةَ الخُشَنيِّ قَالَ قَالَ رَسُولِ اللّٰه صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أبي ثَعْلَبَةَ الخُشَنيِّ قَالَ قَالَ رَسُولِ اللّٰه صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:(( إنَّ اللّٰه عَزَّوَجَلَّ فَرَضَ فَرائِضَ فَلاَ تُضَيِّعُوهَا، وحَرَّم حُرُمَاتٍ فَلا تَنْتَهِكُوها وحدَّ حُدُودًا فَلا تَعْتَدُوهَا، ، وَسكَتَ عَنْ أشْياءَ غَيْرَ نِسْيانٍ فَلا تَبْحثُوا عَنْهَا))[1] ”ابی ثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے فرائض کو لازم کیا ہے، لہٰذا انہیں ضائع نہ کرو اور حدود مقرر کردی ہیں، لہٰذا ان سے تجاوز نہ کرو جن چیزوں کو اس نے حرام ٹھرایا ہے تم ان کی حرمت کو پامال نہ کروجن چیزوں کے بارے میں اس نے دانستہ سکوت اختیار فرمایا ہے تو یہ سکوت تمہارے لیے باعثِ رحمت ہے، لہٰذا ایسی چیزوں کے بارے میں بحث میں نہ پڑو۔“
Flag Counter