Maktaba Wahhabi

100 - 545
تَسْأَلُنِي عَنِ اسْمِى فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ صَوْتًا فِي السَّحَابِ الَّذِى هَذَا مَاؤُهُ يَقُولُ اسْقِ حَدِيقَةَ فُلاَنٍ لاِسْمِكَ فَمَا تَصْنَعُ فِيهَا قَالَ أَمَّا إِذَا قُلْتَ هَذَا فَإِنِّي أَنْظُرُ إِلَى مَا يَخْرُجُ مِنْهَا فَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِهِ وَآكُلُ أَنَا وَعِيَالِي ثُلُثًا وَأَرُدُّ فِيهَا ثُلُثَهُ ))[1] ”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب ایک شخص ایک بے آب وگیاہ کھلی جگہ میں تھا اس نے بادل سے آواز سنی فلاں آدمی کے باغ کو سیراب کرو۔بادل نے سیاہ پتھروں والی زمین کا رخ کیا اور وہاں برسا،پانی کے نالے نے بادل کے سارے پانی کو اندر سموہ لیا وہ آدمی پانی کے پیچھے پیچھے روانہ ہوا،اس نے دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ میں کھڑا کدال سے آنے والے پانی کو باغ میں داخل کررہا ہے اس نے کدال والے شخص سے پوچھا:اے اللہ کے بندے!تمہارا نام کیاہے؟اس نے جواب میں کہا فلاں! اور وہ وہی نام تھا جو اس نے بادل میں سنا تھا۔باغ والے نےاس سے کہا :اے اللہ کے بندے!تم نے میرے نام کے متعلق کیوں دریافت کیا ہے؟کہنے لگا جس بادل کا یہ پانی ہے میں نے اس میں ایک آواز سنی تھی کہ فلاں آدمی کے باغ کو سیراب کرو۔اور وہ نام تیرا ہی نام تھا تو اس باغ میں کیا عمل کرتا ہے؟اس نےکہا:جب تو نے یہ بات مجھے بتلائی ہے(تو میں
Flag Counter