Maktaba Wahhabi

86 - 202
ایک ایسا شخص جس کو اللہ دیکھ رہا ہو، جس کے ساتھ اللہ موجود ہو کیا وہ اللہ کی نافرمانی کرسکتا ہے؟ اس لیے تم اللہ کی نافرمانی سے بچنا!! ایک چھوٹے سے بچے کی تربیت کی جارہی ہے۔ یہی عبداللہ تستری بہت بڑےولی اللہ ہوئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی تربیت کی انہوں نے دنیا میں کیا کچھ حاصل کیا۔ تاریخ اس کی گواہ ہے۔ آج ہم اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کر رہے۔ تو ہم جو نقصان اٹھا رہے ہیں وہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہے۔
Flag Counter