Maktaba Wahhabi

189 - 202
کرتے تو یہ دعا دیتے ’’اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ البَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا‘‘[1] ’’ اے اللہ لوگوں کے رب! تکلیف دور کر اور تندرستی عطا کر، تو ہی شفا دینے والا ہے۔ کوئی شفا نہیں مگر تیری شفا۔ ایسی شفا جو بیماری نہ چھوڑے۔۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسے بیمار کی عیادت کو جائے جس کی موت کا وقت ابھی نہ آیا ہو اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: ’’اَسْاَلُ اللّٰهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ‘‘[2] ’’میں اللہ عظیم سے سوال کرتا ہوں جو کہ عرش عظیم کا رب ہے وہ تجھے شفا دے دے اللہ اس کو شفا دے دیتے ہیں ۔‘‘ 4:… مریض کو یاد دلائیں کہ وہ خود بھی اللہ کو یاد کرے۔ مرض کی حالت میں دل نرم ہوتا ہے اللہ کے قریب ہوتا ہے دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ حضرت عثمان بن ابی العاص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درد کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا ہاتھ اس جگہ پر رکھو جہاں درد ہے۔3 دفعہ بسم اللہ اور 7 دفعہ یہ دعا پڑھو: ’’اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰهِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ‘‘[3] ’’ میں اللہ سے اس کی عزت اور اس کی قدرت کے ذریعے اس برائی یعنی درد سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ حدیث میں آتا ہے کہ بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دم بھی کر دیتے تھے۔ سورۃ فاتحہ کو مریض خود پڑھ لے۔ کوئی اور دعا کر دے۔
Flag Counter