Maktaba Wahhabi

279 - 386
میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ سے دو طریق سے روایت نقل کی ہے وہ فرماتی ہیں کہ: خطبنا رسول الله صلي الله عليه وسلم فقال: يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُحَلَّى ذَهَبًا تُظْهِرُهُ إِلَّا عُذِّبَتْ ([1]) ’’ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا: اے عورتوں کی جماعت خبردار! جس عورت نے سونے کا زیور پہن کر اس کا اظہار کیا وہ عذاب سے دوچار ہو گی۔‘‘ پس سونے کا ریا، و تکبر کے طور پہن کر اظہار کرنا تو موجبِ وعید نار ہو گا اور بلا ریاء و افتخار پہننا اس وعید سے خارج ہو گا، کیونکہ جملہ " تُظْهِرُهُ " “ذهب “ کی صفت واقع ہوا ہے جو کہ اس بات کی بین دلیل ہے۔ كما لا يخفي علي المتامل الذكي الماهر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ازواجِ مطہرات کو زیور پہننے سے روکنا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گاہے بگاہے اپنے اہل کو ترغیب و ترہیب کی بنا پر ریشم و زیور پہننے سے مطلقا منع فرماتے تھے جیسا کہ نسائی میں ہے: عن عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْنَعُ أَهْلَهُ الْحِلْيَةَ وَالْحَرِيرَ وَيَقُولُ: إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ حِلْيَةَ الْجَنَّةِ وَحَرِيرَهَا فَلا تَلْبَسُوهَا فِي الدُّنْيَا۔ ([2]) ’’حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرماتے: اگر تم جنت کے زیور اور ریشم کو پسند کرتی ہو تو اسے دنیا میں
Flag Counter