Maktaba Wahhabi

144 - 386
جماعت کھڑی ہونے کی صورت میں سنتِ فجر ادا کرنے کا طریقہ سوال: علماء دین ارشاد فرمائیں کہ جب فجر کی جماعت کھڑی ہو جائے اس وقت دو رکعت سنتِ فجر ادا کر لی جائیں یا جماعت میں شمولیت اختیار کر لی جائے؟ اور شاملِ جماعت ہونے کی صورت میں سنتیں طلوع آفتاب سے قبل یا بعد از طلوع ادا کی جائیں؟ بینوا توجروا۔ جواب: بموجب فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سنت نہ پڑھے، بلکہ جماعت میں شامل ہو جائے جو کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی حدیث: (إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ) ([1]) ’’جس وقت نماز کی جماعت کھڑی ہو جائے تو اس وقت سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں ہے۔‘‘ دوسری حدیث: (ثم زاد مسلم بن خالد عن عمرو بن دينار فى قوله صلى الله عليه وسلم: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ ،
Flag Counter