ایک امام کی تقلید کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
سوال:
1) ۔۔۔ علمائے دین و مفتیان شرع متین ارشاد فرمائیں کہ: یہ گروہ مقلدین جو ایک ہی امام کی تقلید کرتے ہیں وہ اہل سنت والجماعت میں داخل ہیں یا نہیں؟
2) ۔۔۔ اور ان کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
3) ۔۔۔ اور ان کو اپنی مسجد میں آنے دینا اور ان کے ساتھ مخالطت اور مجالست جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
1) ۔۔۔ ہندوستان میں ایسے مقلدین جن کی ظاہری علامات عاملین بالحدیث سے بغض و عداوت رکھنا، ان پر افتراء و بہتان لگانا، آمین بالجہر، رفع الیدین نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا، امام کے پیچھے الحمد پڑھنا، جو کہ احادیث صحیحہ غیر منسوخہ اور اخبار مرفوعہ غیر مؤولہ سے ثابت ہیں، ان سے ([1]) چڑنا اور مولود و عرس و چہلم جیسی اکثر بدعاتِ شنیعہ کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ اہل سنت
|