Maktaba Wahhabi

347 - 386
بھائی کو قتل کر کے اس کی بیوی سے نکاح کرنا سوال نمبر: کسی شخص نے اپنے بھائی کی بیوی سے محبت پیدا کی پھر بھائی کو اس نیت سے مار ڈالا کہ اس کی عورت سے نکاح کر لے کیا یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ جواب: اغاثۃ اللھفان سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ عورت قاتل کے لئے حلال نہیں اور قاتل کے علاوہ حلال ہے اور اسی کو قیاس کے مطابق کہا۔ (اغاثۃ 1؍374) نیز فقہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح مذکور صحیح ہے، گو قاتل گنہگار اور مرتکب کبیرہ ہوا اور یہ جزئیہ بعینہ صحیح احادیث سے نظر سے نہیں گزرا۔ واللہ اعلم
Flag Counter