Maktaba Wahhabi

315 - 386
5) ۔۔۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک تمہارا رب حیا والا صاحب کرم ہے، اپنے بندے سے حیا کرتا ہے جب اس کی طرف ہاتھ اٹھائے کہ ان کو خالی لوٹا دے۔ (ترمذی، ابوداؤد 2؍165، ابن ماجہ 2؍1273 فوائد، بیہقی) حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ بلوغ المرام میں رقمطراز ہیں کہ اس حدیث کو اصحاب سنن اربعہ نے ماسوا نسائی کے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح کہا۔ 6) ۔۔۔ حضرت مالک بن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو ہاتھوں کی اندرونی حصہ سے سوال کرو اور ہاتھوں کی پشت سے سوال نہ کرو۔ (ابوداؤد 2؍165) 7) ۔۔۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو دونوں ہتھیلیوں کو ملاتے اور ان کا اندرونی حصہ اپنے چہرہ کی طرف کرتے۔ (ابوداؤد 2؍166، مشکوٰۃ 2؍697) 8) ۔۔۔ اور حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اپنے ہاتھوں کو اٹھاؤ اس سے قبل کہ طوقوں میں جکڑے جائیں۔ ان دونوں روایات کو امام غزالی نے احیاء العلوم میں ذکر کیا ہے۔ (احیاء العلوم 1؍305) دعا کے بعد ہاتھوں کا چہرے پر پھیرنا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا میں ہاتھ اٹھاتے ان کو اس وقت تک نہ چھوڑتے جب تک چہرے پر نہ پھیر لیتے۔ ترمذی 5؍464۔ امام ترمذی نے اس حدیث کے لئے’’دعا کے وقت ہاتھ اٹھانے کا‘‘ مستقل باب قائم کیا ہے اور حدیث کے ذکر کے بعد کہا ہے یہ حدیث غریب ہے اس کو ہم حماد بن عیسیٰ ہی کی روایت سے پہنچاتے ہیں جو کہ اسے روایت کرنے میں منفرد اور قلیل الحدیث ہے اور اس سے لوگوں نے حدیث نقل کی۔ اور حنظلہ بن ابی سفیان ثقہ
Flag Counter