ولی کی تعریف اور اس کی صفات:
اور اس کا نام ولی رکھا، کیونکہ ولی لغت میں دوست و خیرخواہ کو کہتے ہیں، چنانچہ تسمیہ میں بھی مقصود کا خیال رکھا گیا ہے جیسا کہ ہدایہ ([1]) میں ہے:
" باب الولي: وهو لغة: خلاف العدو، وشرعا: البالغ العاقل الوارث. كذا في درالمختار ملخصا. ولنا ما ذكرنا من تحقق الحاجة و وفور الشفقة."
’’ولی لغت میں، دشمن کے برعکس بولا جاتا ہے اور شرع میں: بالغ، عاقل اور وارث کے لئے۔‘‘ (درمختار) ([2])
اور اس وجہ سے غیر عاقل کی بجائے عاقل کو ولی بنایا گیا ہے جیسا کہ درمختار کی عبارت سے ظاہر ہے، كما لا يخفي علي الماهر بالشريعة ۔ اسی لئے ولی کو صرف ان تصرفات کا اختیار ہے جن میں صغیرین کا نفع متصور ہو اور جن میں صغیرین کا سراسر ضرر ہو اس سے ولی کو منع کیا اور اجازت نہیں دی، جیسا کہ صغیرین کے مال کو عاریتا دینا یا ہبہ کرنا یا اس کے مال سے اپنے ہبہ کا عوض لینا جیسا کہ ہدایہ میں ہے:
" لانه يملك عليه الدائربين النافع والضار فاولي ان يملك النافع " ([3])
’’اس لئے کہ وہ نفع و نقصان کرنے والی اشیاء کے مابین گردش کرنے والی چیز کا مالک ہے۔ دونوں کا احتمال ہے، سو بہتر ہو گا کہ وہ نفع دینے والے تصرفات کا مالک ہو۔‘‘
اور درمختار شرح تنویر الابصار میں ہے:
" وليس للاب اعارة مال طفله لعدم البدل "
’’باپ کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بیٹے کا مال ادھار لے کہ اس
|