زمین کے طبقات اور ہر طبقہ میں نوع انسانی اور انبیاء کی بعثت کی حقیقت
سوال:
ایک شخص کہتا ہے کہ زمین کے سات طبقے ہیں اور ہر طبقے میں سات طبقون میں سے نوع انسان اور ان کے پیغمبر اس پہلے طبقے کے پیغمبروں کی طرح آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک موجود ہیں اور جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اوپر والے طبقے کے پیغمبروں کے خاتم ہیں اسی طرح چھ خاتم الانبیاء اور زمین کے چھ طبقات میں موجود ہیں۔ اور دلیل حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت سے لیتا ہے جو " اللَّـهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ ۔۔۔ (سورة الطلاق: 12)" کی تفسیر میں ان سے مروی ہے:
فِي كُلِّ أَرْضٍ آدَمُ كَآدَمِكُمْ وَنُوحٌ كَنُوحِكُمْ وَإِبْرَاهِيمُ كَإِبْرَاهِيمِكُمْ وَعِيسَى كَعِيسَى وَنَبِيٌّ كَنَبِيِّكُمْ ([1])
’’یعنی ہر زمین میں تمہارے آدم کی طرح ایک آدم ہے اور تمہارے نوح کی طرح ایک اور نوح ہے اور تمہارے ابراہیم کی طرح ایک ابراہیم ہے اور تمہارے عیسیٰ کی طرح ایک عیسیٰ ہے اور ایک نبی تمہارے نبی کی طرح ہے۔ ‘‘ ([2])
اور تفسیر جلالین کی اس عبارت سے جو آیت " يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ " کے
|