Maktaba Wahhabi

104 - 386
قربانی کے جانور کی عمر: بکری کی عمر ایک سال، یعنی ایک سال مکمل ہو کر دوسرا شروع ہو جائے، گائے اور بھینس کی دو سال، یعنی دو سال مکمل ہو کر تیسرا شروع ہو جائے، اونٹ کی پانچ سال اور چھٹا سال شروع ہو۔ بھیڑ (مینڈھا) ایک سال سے کم بھی جائز ہے۔ بشرطیکہ خوب موٹا تازہ اور ایک سال کا معلوم ہوتا ہو۔ جس کی دلیل حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً، إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ " (رواہ الجماعۃ الا البخاری (المنتقیٰ 2؍301، مصابیح 1؍489، مسلم 2؍100، 3؍1555) ’’ دو دانت والے کے سوا ذبح نہ کرو مگر کہ تم پر تنگی ہو تو بھیڑ کا جذعہ (ایک سال کا) ذبح کرو۔‘‘ مسنۃ: ہر جانور میں سے ’’مثنی ‘‘ کو کہتے ہیں اور ’’مثنی ‘‘ بکری میں سے جو ایک سال مکمل کرنے کے بعد دوسرے میں ہو اور گائے بھینس میں سے جو دو سال مکمل ہونے کے بعد تیسرے میں ہو، اور اونٹ جو پانچ سال مکمل کرنے کے بعد چھٹے میں ہو، جیسا کہ ’’نیل الاوطار‘‘میں ہے:
Flag Counter